پاکستان

"نو ویکسین, نو سروس "…آج سے پیٹرول نہیں ملے گا

پنجاب میں نو ویکسین، نو سروس فارمولا کے تحت ویکسین نہ لگوانے والوں کو آج سے پیٹرول نہیں ملے گا۔

لاہور سمیت پنجاب میں ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو ٹرانسپورٹ میں جگہ نہیں ملے گی۔ ایسے افراد کو ریسٹورنٹ میں کھانا اور ہوٹل میں بُکنگ بھی نہیں ملے گی۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے کورونا ویکسین نہ لگانے والے پانچ ہزار لیسکو ملازمین کی تنخواہ روک لی اور تنخواہوں کی ادائیگی ویکسین لگوانے سے مشروط کردی۔

دوسری جانب کورونا سے بچاؤ اور اسکے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے وفاقی حکومت نے ملک میں ویکسی نیشن کے لیے عمر کی حد کم کر کے سترہ سال کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.