پاکستان

کے الیکٹرک کا سب اسٹیشن دھماکہ سے تباہ، دیواریں منہدم ہو گئیں

دھماکا کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن کے اندر ہوا یا اس کے ساتھ ملحق پلاٹ کا زیر زمین ٹینک گیس بھرنے کی وجہ سے پھٹا

کراچی کے سائٹ انڈسٹریل ایریا میں بجلی سپلائی کے لیے قائم کے الیکٹرک کا سب اسٹیشن دھماکے سے تباہ ہو گیا جس سے دیواریں منہدم ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سائٹ میں ولیکا چورنگی کے قریب آج صبح زوردار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن کی دیواریں منہدم ہوگئیں اور سب اسٹیشن سے متصل دفتر میں بھی آگ لگ گئی جس سے اسے بھی شدید نقصان پہنچا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی)کیماڑی فداحسین جانوری کا کہنا ہے فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ دھماکا کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن کے اندر ہوا یا اس کے ساتھ ملحق پلاٹ کا زیر زمین ٹینک گیس بھرنے کی وجہ سے پھٹا۔ فداحسین جانوری نے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور کے الیکٹرک کا عملہ جگہ کے معائنے کے بعد صورتحال سے آگاہ کرے گا۔ دھماکے کی اطلاع پر ایدھی فانڈیشن کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا مگر پولیس کے مطابق دھماکے سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، فائر بریگیڈ کو بھی طلب کیا گیا تھا تاہم ان کے پہنچنے سے پہلے ہی آگ بجھ چکی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.