پاکستان

نور مقدم کیس، تھراپی سینٹر کا مالک بھی ملزم ظاہر جعفر کیخلاف مقدمہ درج کرانے عدالت پہنچ گیا

ظاہر جعفر نے چھریاں مارکر تھراپی سینٹرکے ملازم کو زخمی کیا اور پولیس نے میرے مکل کو ہی ملزم بنا دیا: درخواست گزار کا مؤقف

اسلام آباد میں سابق سفارتکارکی بیٹی نور مقدم قتل کیس میں تھراپی سینٹر (بحالی مرکز)کا مالک بھی مرکزی ملزم ظاہرجعفرکے خلاف مقدمہ درج کرانے عدالت پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عدنان خان نے تھراپی سینٹر کے مالک طاہر ظہور کی جانب سے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہرجعفرکے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزارکے وکیل شہزاد قریشی نے مؤقف اختیارکیا کہ کوہسار پولیس نے پہلے دن سے ہی ہمارا مؤقف نہیں سنا،ظاہر جعفر نے چھریاں مارکر تھراپی سینٹرکے ملازم کو زخمی کیا اور پولیس نے میرے مکل کو ہی ملزم بنا دیا۔ درخواست گزارکا کہنا ہے کہ ظاہر جعفر کے خلاف تھانے میں درخواست بھی دی لیکن پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی، ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر کے فون پر ہم جعفر ہاس گئے تھے۔ عدالت نے درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے7ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.