پاکستان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرنیوالے کھلاڑیوں کی ملاقات

آرمی چیف نے کھلاڑیوں کی کوشش کو سراہا، اولمپکس میں آپ کی شرکت نے پاکستانی قوم بالخصوص نوجوانوں کو متاثرکیا ہے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے قومی کھلاڑیوں نے ملاقات کی، آرمی چیف نے کھلاڑیوں کی کوشش کو سراہا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف نے کھلاڑیوں کی کوشش کو سراہا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اولمپکس میں آپ کی شرکت نے پاکستانی قوم بالخصوص نوجوانوں کو متاثرکیا ہے، فوج نے بھی ہمیشہ کھیلوں کی حمایت کی ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی نا صرف آپ کے لیے اعزاز ہے بلکہ یہ قوم کے لیے بھی باعث فخر ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے کھلاڑیوں کو مستقبل کی کوششوں میں پاک فوج کی مکمل حمایت کا یقین دلایا، قومی کھلاڑیوں ارشد ندیم، طلحہ طالب، حوالدار محمد خلیل اختر، اور سپاہی گلفام جوزف نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.