پاکستان

آسمانی بجلی گرنے سے متعدد شہر ”زمینی بجلی“ سے محروم، ہر طرف تاریکی چھا گئی

م 4 بجکر 9 منٹ پر جامشورو سوئچ یارڈ پر آسمانی بجلی گری، سسٹم محفوظ رہا مگرکے الیکٹرک اور حیسکو کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی

آسمانی بجلی نے کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں کو ”زمینی بجلی“سے محروم کردیا، کئی گھنٹوں بعد بھی کراچی کے بیشتر علاقوں میں تاحال بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی)کا کہنا ہے کہ شام 4 بجکر 9 منٹ پر جامشورو سوئچ یارڈ پر آسمانی بجلی گری، سسٹم محفوظ رہا مگرکے الیکٹرک اور حیسکو کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ کراچی میں کے الیکٹرک کے 1900 میں سے 1400 فیڈرز ٹرپ ہونے پر شہرکے 80 فیصد علاقوں کی بجلی غائب ہوگئی،شہر کے مختلف علاقوں ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد،کلفٹن، ڈیفنس اور ایف بی ایریا کے مختلف علاقوں سمیت گلشن اقبال،گلستان جوہر،صدر اور ملیرکے علاقوں میں بھی بجلی بند رہی۔ بریک ڈاؤن کے ایک گھنٹے کے اندر نیشنل گرڈ سے بجلی بحال ہوگئی مگر کراچی کے کئی علاقے گھنٹوں بجلی سے محروم رہے اور تاحال بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.