پاکستان

علی گیلانی کا انتقال:ایک روزہ سوگ اور پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے سینیئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ سید علی گیلانی کے انتقال کا سن کر دکھ ہوا، انہوں نے ساری عمر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کی۔ان کا کہنا تھاکہ سید علی گیلانی نےقابض بھارتی انتظامیہ کی قیدوبند کی اذیتیں برداشت کیں اورپرعزم رہے، ان  کی جرات مندانہ جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہم ان کے الفاظ ’ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے‘ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔وزیراعظم نے سید علی گیلانی کے انتقال پر ایک روزہ سوگ اور پرچم سرنگوں رکھنے کا بھی اعلان کیا۔

سید علی گیلانی کے انتقال پر ملکی سیاسی قیادت کا اظہار افسوس 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ سید علی گیلانی کی رحلت کی خبر سن کر دل گرفتہ ہوں، ‏سید علی گیلانی نے آخری سانس تک کشمیریوں کا مقدمہ لڑا اور متعدد بار قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی سید علی گیلانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سید علی گیلانی کشمیر میں آزادی کی تحریک کا دوسرا نام تھے،ان کی زندگی جہد مسلسل کا ایک استعارہ تھی۔

ان کا کہنا تھاکہ سید علی گیلانی کا مشن کشمیر کی آزادی تھا اور اس خواب کی تعبیر ہماری منزل ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کا کہنا تھاکہ سید علی گیلانی کی رحلت سے کشمیری عوام یتیم ہوگئے، انہوں نے کشمیریوں کیلئے زیادہ تر زندگی جیل میں گزاری۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.