پاکستان

مینارپاکستان کیس؛ کتنے ملزمان نے جرم کا اعتراف کر لیا؟اہم انکشاف

لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ گریٹر اقبال پارک میں لڑکی سے دست درازی کے معاملے میں گرفتار 104 ملزمان میں سے 5 کو عائشہ اکرم نے شناخت کیا اور 3 نے اعتراف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق شناخت کیے گئے ملزمان میں شہریار، مہران، عابد، ارسلان، ساجد ، افتخار وغیرہ شامل ہیں، جبکہ عائشہ کے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعہ میں کل 12 سے 15 ملزمان شامل تھے۔

لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ مزید گرفتاریوں کی صورت میں عائشہ ان کی شناخت کرے گی، 96 ملزمان کے بارے میں پولیس کے پاس ویڈیو شواہد موجود ہیں،اس کے علاوہ جن ملزمان کو عائشہ نے شناخت نہیں کیا ان کی رہائی کےبارے میں عدالت فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.