پاکستانفیچرڈ پوسٹ

تبدیلی کا نعرہ لگانے والی حکومت کے لمحہ فکریہ، پاکستانی ریسٹورنٹ نے گاہکوں کو راغب کرنے کیلئے انوکھا طریقہ اپنا لیا، ایمرٹس ایئر لائن کی ایئر ہوسٹس کی نقل کر ڈالی

کراچی کے ایک نجی ریسٹورنٹ کی جانب سے صارفین کو راغب کرنے کیلئے دلچسپ قدم اٹھایا گیا، جس کا چرچا خلیجی میڈیا بھی کرنے پر مجبور ہو گیا

تبدیلی کا نعرہ لگانے والی حکومت کے لمحہ فکریہ، پاکستانی ریسٹورنٹ نے گاہکوں کو راغب کرنے کیلئے انوکھا طریقہ اپنا لیا، ایمرٹس ایئر لائن کی ایئر ہوسٹس کی نقل کر ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کراچی کے ایک نجی ریسٹورنٹ کی جانب سے صارفین کو راغب کرنے کیلئے دلچسپ قدم اٹھایا گیا، جس کا چرچا خلیجی میڈیا بھی کرنے پر مجبور ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے پہاڑی علاقے میں واقع ریسٹورنٹ کے حکام کی جانب سے عمارت کی چھت پر ایک نوجوان لڑکی کو کھڑا کر کے مختلف پلے کارڈ اس کے ہاتھ میں تھمائے گئے جسے اس نے ایک ایک کر کے دکھایا، ان پلے کارڈز پر درج مختلف پیغامات کے ذریعے صارفین کو راغب کرنے کی کوشش کی گئی، اور اس تمام عمل کی ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی گئی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد صارفین کی اکثریت نے اس اشتہار کو ایمرٹس ائیرلائن کے اس اشتہار کی کاپی قرار دیا، جس میں ایمرٹس کی ائیرہوسٹس نے دنیا کی سب سے بلند عمارت دبئی کے برج خلیفہ کی چوٹی پر چڑھ کر مسافروں کو یہ خوشخبری سنائی تھی کہ متحدہ عرب امارات کو برطانیہ کی ریڈ لسٹ سے خارج کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.