پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مینار پاکستان خاتون ہراسگی کیس، خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ملزمان کی شناخت پریڈ کے دوران ڈرامائی موڑ آگیا، چار ملزمان کی غلط شناخت کر ڈالی

چاروں ملزمان جیل میں 6 ماہ سے مختلف مقدمات میں قید تھے, والدین نے کا کیمپ جیل کے باہر احتجاج بھی کیا

مینار پاکستان خاتون ہراسگی کیس، خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ملزمان کی شناخت پریڈ کے دوران ڈرامائی موڑ آگیا، چار ملزمان کی غلط شناخت کر ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان میں حراساں ہونے والی ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم کی شناخت پریڈ کی عدالت نے رپورٹ جاری کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق خاتون نے104 میں سے 6 ملزم شناخت کیے۔عائشہ اکرم نے شہریار، مہران، عابد، ارسلان، ساجد اور افتخار کو شناخت کر لیا۔رپورٹ کے مطابق 3 گواہوں بلال،ریمبو اور صدام کی موجودگی میں شناخت کیا۔ خاتون نے چار ملزمان کو غلط شناخت کیا۔چاروں ملزمان جیل میں 6 ماہ سے مختلف مقدمات میں قید تھے۔خاتون کے مطابق افتخار نے میرے کپڑے پھاڑے اور ہاتھوں میں اٹھایا۔عائشہ کے مطابق ارسلان پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا۔شہریار نے دھکے دے کر جنگلا کے ساتھ مارا،مہران نے زدوکوب کیا۔ خاتون کے مطابق عابد نے سیلفیاں لیں اور غلط حرکات کیں۔ملزم ساجد نے لڑکوں کو میری طرف اکسایا۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیس میں گرفتارملزمان کی گزشتہ روزکیمپ جیل میں شناخت پریڈ کرائی گئی۔ گرفتار ملزمان کے اہل خانہ اورعزیز و اقارب کیمپ جیل کے باہرپہنچ گئے اور جیل کے اندرجانے کی کوشش میں ان کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں سے ہاتھا پائی بھی ہوئی۔کئی خواتین اپنے بچوں کی تصاویر اور شناختی کارڈاٹھائے جیل کے باہر موجود رہ کر دھاڑیں مارمارکرروتی رہیں او رایک خاتون بیہوش بھی ہو گئی جسے طبی امداد دی گئی۔ ایک خاتون نے بتایا کہ اس کا خاوند ہرنیا کا آپریشن ہونے کے بعد ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق واک کیلئے گیا تھا لیکن اسے بھی اس کیس میں نامزدکرکے گرفتار کرلیا گیا۔اس موقع پر مظاہرین نے کیمپ جیل کے سامنے فیروز پو روڈپر احتجاج کرتے ہوئے پولیس کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ اصل مجرموں کی بجائے کارروائی ڈالنے کیلئے بے گناہوں کو پکڑ لیا گیا۔ اگر ہمارے بے گناہ بچوں کو رہا نہ کیا گیا تو مرکزی شاہراہوں پر دھرنے دیں گے

اسی حوالے سے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر)منصور امان نے کہا ہے کہ گریٹر اقبال پارک کیس میں 104 ملزمان کو شناخت پریڈ پر بھیجا گیا تھاجن میں سے متاثرہ لڑکی عائشہ اکرم نے 6ملزمان کو شناخت کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گواہوں نے 3 ملزمان کو شناخت کیا ہے،شناخت ہونے والے ملزمان میں ارسلان انور، عابد عاشق، افتخار عارف،شہریار خان، مہران خان اور ساجد عاشق شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.