پاکستان

جامعہ کراچی کا بڑا فیصلہ؛لاکھوں طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

جامعہ کراچی سے 2  سالہ گریجویشن پروگرام بی اے، بی ایس سی اور بی کام ختم کرنے اور 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جامعہ کراچی میں اکیڈمک کونسل کا اجلاس ہوا جس کی صدارت جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمد عراقی نے کی، اجلاس میں  اکیڈمک کونسل کے ارکان نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں 2 سالہ ڈگری گریجویشن پروگرام ( بی اے ،بی کام، بی ایس سی) بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس کی جگہ 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام ان آرٹس، ایسوس ایٹ ڈگری پروگرام ان سائنس اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام ان کامرس شروع کیا جائے گا۔

ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام گریجویشن پروگرام کی طرز پر سالانہ امتحانی نظام کے تحت شروع ہوگا اور سیمسٹر سسٹم اس پروگرام میں لاگو نہیں ہوگا جبکہ ریگولر کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ طلبہ بھی ایسوسی ایٹ ڈگری میں انرول ہوسکیں گے۔

یہ پروگرام گریجویشن کے مساوی نہیں ہوں گے بلکہ گریجویشن کے خواہش مند طلبہ کو 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری کی تکمیل کے بعد یونیورسٹی کے سال سوئم میں داخلہ لینا ہوگا اور مزید  2 سال پڑھنے کے بعد طالب علم متعلقہ شعبے میں اپنی گریجویشن مکمل کرسکے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.