پاکستان

سردار عطاء اللّٰہ مینگل کی تدفین آج ہوگی؛سیاسی حلقوں کا اظہار افسوس

بزرگ سیاست دان سردار عطاء اللّٰہ مینگل کی نمازِ جنازہ آج بلوچستان کے ضلع خضدار میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد مرحوم کو وڈھ کے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

سردار عطاء اللّٰہ مینگل جمعرات کو کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔  92 سالہ عطاء اللّٰہ مینگل یکم مئی 1972ء کو بلوچستان کے پہلے وزیراعلیٰ بنے۔سردار عطاء اللّٰہ مینگل نے جنرل ضیاء الحق کے دور میں جلاوطنی اختیار کی تھی جبکہ ایوب خان اور بھٹو کے ادوار میں وہ جیل میں رہے۔ ان کی وفات سے بلوچستان کی سیاست کا اہم باب بند ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.