پاکستان

ڈی آئی جی پولیس مقصود احمد میمن انٹرنیشنل پولیس آرگنائزیشن پاکستان سیکشن کے صدر مقرر

آئی پی او کا بنیادی مقصد قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی صلاحیت میں پیشہ ورانہ اور مؤثر انداز میں اضافہ کرنا ہے: مقصود احمد میمن

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد میمن کو انٹرنیشنل پولیس آرگنائزیشن پاکستان سیکشن کا صدر مقرر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل پولیس آرگنائزیشن پاکستان سیکشن کے صدر کی تقرری کا فیصلہ اٹلی کے شہر میلان میں منعقد ہونے والے آ ئی پی او کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔ ڈی آئی جی مقصود احمد محکمہ پولیس میں اپنی 20 سالہ سروس کے دوران اہم عہدوں پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں، وہ اسپیشل سکیورٹی یونٹ(جو کہ ایک اعلی معیار کی پولیس فورس ہے)کے بانی بھی ہیں۔

ایس ایس یو پاکستان کا واحد آئی ایس او سرٹیفائیڈ یونٹ اور پاکستان کی پہلی اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹس ٹیم (S.W.A.T) کا حامل ادارہ ہے جو شہری علاقوں میں دہشتگردی کے خلاف م ثر کردار ادا کر رہا ہے۔ ڈی آئی جی مقصود احمد میمن نے انٹر نیشنل پولیس آرگنائزیشن کی پاکستان میں نمائندگی کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی پی او کا بنیادی مقصد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت میں پیشہ ورانہ اور مؤثر انداز میں اضافہ کرنا اور جرائم کے خلاف جنگ میں مدد فراہم کرنا ہے۔ مقصوداحمد میمن کے مطابق آئی پی او کا بنیادی کام متعلقہ اداروں کے تعاون سے مختلف تربیتی پروگرام کا انعقاد کرنا ہے تاکہ قزاقی، دہشتگردی اور دیگر تمام اقسام کی غیر قانونی اسمگلنگ کی بیخ کنی کی جا سکے اور شہریوں کو انصاف کے حصول میں معاونت اور رسائی حاصل ہو۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.