پاکستانفیچرڈ پوسٹ

فلور ملز ایسوسی ایشن مافیا نے ایک بار پھر حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، آٹے کے 20 کلو گرام تھیلے کی قیمت میں حیران کن اضافہ کا اعلان کر دیا، غریب تڑپ اٹھے

آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کے بعد 20 کلو تھیلے کی پرچون قیمت بڑھ کر 1180 روپے ہو گئی ہے

فلور ملز ایسوسی ایشن مافیا نے ایک بار پھر حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، آٹے کے 20 کلو گرام تھیلے کی قیمت میں حیران کن اضافہ کا اعلان کر دیا، غریب تڑپ اٹھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کا 20 کلو گرام کا تھیلا کی قیمت میں حیران کن اضافہ کرتے ہوئے اس کی مزید 30 روپے قیمت بڑھا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کے بعد 20 کلو تھیلے کی پرچون قیمت بڑھ کر 1180 روپے ہو گئی ہے۔

چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 30 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے، تھیلے کی ایکس مل قیمت 1150 روپے اور پرچون قیمت 1180 روپے ہو گئی ہے۔ عاصم رضا کے مطابق20 روز میں آٹا 100 روپے مہنگا ہوا ہے، سرکاری گوداموں سے گندم نہیں مل رہی جس کے باعث اوپن مارکیٹ سے مہنگی گندم خرید کر سستا آٹا نہیں بیچ سکتے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.