پاکستانفیچرڈ پوسٹ

دنیا بھر میں پھیلی ہوئی موذی وباء کے پیش نظر ملک کے 24 شہروں میں نئی پابندیاں نافذکرنیکا اعلان، اب کونسی نئی پابندیاں عائد کی جائیں گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

24شہروں میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت، ان ڈور، آؤٹ ڈور تمام تقریبات پربھی پابندی، شادی بیاہ کی تقریبات کی اجازت صرف آؤٹ ڈور پر ہو گئی

دنیا بھر میں پھیلی ہوئی موذی وباء کے پیش نظر ملک کے 24 شہروں میں نئی پابندیاں نافذکرنیکا اعلان، اب کونسی نئی پابندیاں عائد کی جائیں گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر لاہور اسلام آباد سمیت ملک کے 24 شہروں میں نئی پابندیاں نافذ کردی گئیں۔ این سی او سی کے مطابق منتخب اضلاع میں 4 سے 12 ستمبر تک اضافی پابندیاں نافذ کی جائیں گی، جس کے تحت ان اضلاع میں تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے، 24شہروں میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت پر پابندی ہوگی، ان ڈور، آؤٹ ڈور تمام تقریبات پربھی پابندی عائد کردی گئی، شادی بیاہ کی تقریبات کی اجازت صرف آؤٹ ڈور اور300 افراد کی تعداد سے مشروط کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 24شہروں میں انڈور جم پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، پابندی والے اضلاع میں اسلام آباد،راولپنڈی، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، رحیم یار خان، فیصل آباد شامل ہیں، اس کے علاوہ گجرات، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، لاہور، سیالکوٹ، ہری پور، مالاکنڈ، مانسہرہ، صوابی، ڈی آئی خان، سوات، ایبٹ آباد اور پشاور میں پابندیوں کا نفاذ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.