پاکستان

موذی وباء سے ترقی پذیر ملکوں کو سب سے بڑا چیلنج کونسا ہے؟ وزیراعظم عمران خان واضح کر دیا

ترقی پذیر ممالک کیلئے غذائی قلت سب سے بڑا چیلنج ہے، دنیا بھرمیں ماحولیاتی تبدیلی، غربت اور غذائی عدم تحفظ کے چیلنجز ہیں

وزیراعظم عمران خان نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے کورونا کے باعث ترقی پذیر ملکوں میں خوراک کی قلت سب سے بڑا چیلنج ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بتایا ہے کہ کورونا کی وجہ سے عالمی سطح پر معیشت متاثر ہوئی اور وبا نے دنیا بھر میں مسائل پیدا کیے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کیلئے غذائی قلت سب سے بڑا چیلنج ہے، دنیا بھرمیں ماحولیاتی تبدیلی، غربت اور غذائی عدم تحفظ کے چیلنجز ہیں جبکہ ٹیکنالوجی کے ذریعے زمینوں کو بنجر ہونے سے بچایا جاسکتاہے۔ غربت کے خاتمے کیلئے چین کو رول ماڈل قرار دیتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہمارے احساس پروگرام نے کورونا کے مسائل کو حل کرنے میں مدد دی، ہم صاف اور سر سبز پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں اور ہم بلین ٹری منصوبے کے تحت ایک ارب درخت لگا چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.