پاکستان

چوہدری نثار علی خان نے وزارت داخلہ سے استعفیٰ کیوں دیا، وجہ سامنے آگئی

ان کے استعفے کی وجہ عمران خان تھے، چوہدری نثار علی خان چاہتے تھے کہ عمران خان کو آبپارہ سے آگے نہ آنے دیا جائے

سابق وزیر داخلہ اور ن لیگ کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان نے وزارتِ داخلہ سے استعفیٰ کیوں دیا تھا اس حوالے سے بڑی وجہ سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے بتایا کہ ان کے استعفے کی وجہ عمران خان تھے۔ چوہدری نثار علی خان چاہتے تھے کہ عمران خان کو آبپارہ سے آگے نہ آنے دیا جائے لیکن اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان کو ریڈ زون آنے کی اجازت دی جس پر چوہدری نثار نے استعفیٰ دیا۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ انہوں نے عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنوں کے خلاف رینجرز، ایف سی اور پولیس کو کارروائی کا حکم دے دیا تھا، وہ نہیں چاہتے تھے کہ عمران خان اور طاہر القادری آبپارہ سے ایک انچ آگے آئیں۔ چوہدری نثار کے مطابق اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے ان کی یعنی وزیر داخلہ کی مرضی کے خلاف دھرنے والوں کو ریڈ زون آنے کی اجازت دی جس پر استعفی دے دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.