پاکستان

سلیکٹڈ حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت، کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم، عمران گورائیہ کی حکومت پر چڑھائی

93 فیصد بجلی کے بل وصول کرنے والا پاکستان ملا، موجودہ حکومت نے اسے 82فیصد پر پہنچا دیا، ن لیگ پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمران گورائیہ نے حکومت پر چڑھائی کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چوری بھی اور سینہ زوری بھی پھر بھی نا اہل حکمران پاک دامن اور پاک صاف،عوام کوغربت اور مہنگائی کے اندھیروں میں ڈبو دیاہے پھر بھی کہتے ہیں کہ ہم سرخرو ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست، الزام تراشی اور مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے سواتین سالوں میں کچھ نہیں کیا۔93 فیصد بجلی کے بل وصول کرنے والا پاکستان ملا، موجودہ حکومت نے اسے 82فیصد پر پہنچا دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سسٹم میں اضافی بجلی موجود ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ تشویشناک اور نااہلی کی انتہاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.