پاکستانفیچرڈ پوسٹ

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے سینکڑوں ملازمین کو نوکریوں سے فوری برطرف کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا، ہزاروں گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے بحال ملازمین کو نوکریوں سے فوری برطرف کرنے کا حکم جاری کیا

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے سینکڑوں ملازمین کو نوکریوں سے فوری برطرف کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا، ہزاروں گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکم نامے کے مطابق متعلقہ زونل مینجرز گریڈ 13 تک جبکہ گریڈ14 یا اس سے اوپر برطرف ملازمین کے خلاف ہیڈ آفس کی سطح پر کارروائی ہوگی۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بحالی کے وقت حاصل کیے گئے مالیاتی فوائد ملازمین سے ریکور کیے جائیں گے تاہم بحالی کے بعد تنخواہوؤں اور الاؤنسز کے تحت حاصل کی گئی رقم واپس نہیں لی جائے گی۔ حکم نامے کے مطابق سپریم کورٹ نے برطرف ملازمین بحالی ایکٹ2010ء کے تحت بحال ملازمین سے متعلق17 اگست کو فیصلہ جاری کیا تھا جس پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے سینکڑوں ملازمین کو نوکریوں سے فوری برطرف کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے بحال ملازمین کو نوکریوں سے فوری برطرف کرنے کے حکم نامے سے441 ملازمین متاثر ہوں گے۔چیف فنانشل آفیسر سے برطرف ملازمین کو ادا کی گئی رقم کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ حکم نامے کا اطلاق برطرف ملازمین بحالی ایکٹ2010ء کے تحت بحال ملازمین پر ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.