پاکستانفیچرڈ پوسٹ

قومی احتساب بیورو (نیب) نے ن لیگی رہنماؤں جاوید لطیف اور برجیس طاہر کے گرد گھیرا تنگ کرلیا، طلبی کا نوٹس جاری، ن لیگی رہنماؤں کا دو ٹوک جواب

جاوید لطیف پر آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے، ان پر50 کروڑ روپے کے اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے

قومی احتساب بیورو (نیب)لاہور نے اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن)سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے ارکان جاوید لطیف اوربرجیس طاہر کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق جاوید لطیف کو9 ستمبر کی صبح 11 بجے جبکہ برجیس طاہر کو 10 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ جاوید لطیف پر آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے، ان پر50 کروڑ روپے کے اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)نیب لاہور شہزادسلیم کی سربراہی میں ن لیگی رہنماؤں کی طلبی کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنما برجیس طاہر پر30 کروڑ روپے کے اثاثے بنانے کا الزام ہے، ان کے پاس 30کروڑ روپے کے اثاثوں کے حوالے سے کوئی جواز نہیں ہے۔ دوسری جانب جاوید لطیف کا کہنا تھاکہ مجھے نیب کی جانب سے ابھی کوئی نوٹس نہیں ملا، نوٹس ملا تو نیب حکام کے سامنے ضرور پیش ہوں گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.