پاکستان

وزیراعظم کی ایف سی چیک پوسٹ پر ٹی ٹی پی کے حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ کی مستونگ روڈ پر ایف سی چیک پوسٹ پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ کوئٹہ کے مستونگ روڈ پر ایف سی کی چیک پوسٹ پر کالعدم ٹی ٹی پی کے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری ہمدردیاں شہداءکے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں اور میں زخمیوں کی شفایابی کے لیے دعاگو ہوں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرونی قوتوں کی ایماء پر بننے والے دہشتگردی کے منصوبے خاک میں ملا کر ہمیں محفوظ بنانے والے محافظوں اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ جب ایف سی کے جوان ڈیوٹی کے لیے شفٹ تبدیل کر رہے تھے تو ان پر اس وقت حملہ ہوا، حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی کوئٹہ میں ایف سی چیک پوسٹ ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.