پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وزیراعظم عمران خان نے اپنا ایک اور وعدہ سچ کر دکھایا، 42 سال بعد عالمی یافتہ ہلٹن ہوٹلز کی پاکستان میں واپسی، اربوں روپے کی خطیر سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کو یقین دہانی کروائی تھی کہ اگر وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرتے ہیں تو ان کے سرمائے کا تحفظ کیا جائے گا

وزیراعظم عمران خان نے اپنا ایک اور وعدہ سچ کر دکھایا، 42 سال بعد عالمی یافتہ ہلٹن ہوٹلز کی پاکستان میں واپسی، اربوں روپے کی خطیر سرمایہ کاری کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی تھی، انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو یقین دہانی کروائی تھی کہ اگر وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرتے ہیں تو ان کے سرمائے کا تحفظ کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو اعتماد دلانے کے بعد اب تک کی اہم ترین پیش رفت ہوئی ہے۔ کراچی میں حالات خراب ہونے کی وجہ سے بیرون ملک جانے والا پاکستانی شہری پاکستان واپس لوٹ آیا ہے اور واپسی میں اپنے ساتھ 25ملین ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری بھی ساتھ لے آیا ہے۔

تاجر ممتاز مسلم نے بتایا کہ 2004میں کراچی کیخراب حالات کیباعث پاکستان چھوڑا، گھر کے باہر سے بوری بندلاش ملی تو خاندان سمیت بیرون ملک منتقل ہوا۔ ممتازمسلم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت بننے پر پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا، عالمی برانڈسیملکر25ملین ڈالرزپاکستان میں سرمایہ کاری کررہاہوں، عمران خان نے اعتماد دیا ہے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کروں گا۔یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے نتھیا گلی بین الاقوامی ہوٹل کیسنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ اوورسیز پاکستانی ہیں، بدقسمتی سے ہم اتنے بڑے اثاثے سے فائدہ نہیں اٹھاسکے، حکومت کا کام عوام کی بہتری ہوتی ہے، ملکی ترقی کیلئے بیرون ملک پاکستانیوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاناہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.