پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ڈی جی آئی ایس آئی پاکستان جنرل فیض حمید نے دورہ کابل پر کن کن اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کی؟ ترجمان افغان طالبان نے تمام تفصیلات بتا دیں

پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض حمید نے دورہ کابل میں طالبان کے نائب امیر ملا عبدالغنی بردار سے بھی ملاقات کی

ڈی جی آئی ایس آئی پاکستان جنرل فیض حمید نے دورہ کابل پر کن کن اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کی؟ ترجمان افغان طالبان نے تمام تفصیلات بتا دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان کے دورے پر آئے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید نے طالبان کے نائب امیر ملا عبدالغنی بردار سے بھی ملاقات کی۔ترجمان طالبان نے کہا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض حمید نے دورہ کابل میں طالبان کے نائب امیر ملا عبدالغنی بردار سے بھی ملاقات کی۔

سربراہ آئی ایس آئی کے ہمراہ آنے والے وفد نے ملاقات میں کابل ائیرپورٹ کو فعال کرنے میں مدد کی پیشکش کی جس پر ہم نے بردار اسلامی ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح اپنا نظامِ عمل ترتیب دینا ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ جنرل فیض حمید کی سربراہی میں آنے و الے وفد نے ڈیور ندلائن کی حفاظت اور جیلوں سے بھاگنے والے قیدیوں سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مفرور پاکستان کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ پاکستانی وفد کو ان خدشات کے جواب میں سرحدوں کی حفاظت اور افغانستان سے پاکستان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی،نہ ہی افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.