پاکستان

حمزہ شہباز کا یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج کو خراج عقیدت

جذبہ ایمانی سے لبریز افواج پاکستان ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے یوم دفاع کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں حمزہ شہباز شریف نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ6 ستمبر کے جانثاروں،مجاہدوں،غازیوں اور شہیدوں کی شجاعت و بہادری اور ولولہ انگیز قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ قوم نے 6 ستمبر 1965 میں اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ محدود وسائل کے باوجود اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کا جس طرح سے مقابلہ افواج پاکستان نے کیا وہ دنیا کی عسکری تاریخ کا سنہری باب ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جذبہ ایمانی سے لبریز افواج پاکستان ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی۔آج الحمدللہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے افواج پاکستان کے ہوتے ہوئے مادر وطن کی طرف کوئی میلی آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا۔دشمن اب روایتی جنگ کے بجائے ففتھ جنریشن وار کر رہا ہے لیکن اس محاذ پر بھی اسے دندان شکن جواب دیا جا رہا ہے۔اس ناقابل تسخیر اور آہنی دفاع کو ایک مظبوط معیشت ہی تقویت دے سکتی ہے امید کرتا ہوں کہ پاکستان کی معیشت دوبارہ سے اپنے پیروں پر کھڑی ہو جائے۔ جس چمن کی آبیاری بہادر سپوتوں نے اپنے لہو سے کی ہو اس پر خزاں نہیں آتی اس دن کی مناسبت سے افواج پاکستان کی حب الوطنی سر فروشی اور عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں پاکستان زندہ باد۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.