پاکستان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اطالوی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

افغانستان کی صورت حال سے متعلق پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور افغانستان سے پاکستان کے زیر اہتمام انخلا کے آپریشن کو بھی سراہا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کے وزیر خارجہ لیوجی ڈی مایو نے ملاقات کی اور علاقائی سکیورٹی اور افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں افغانستان کے لئے انسانی بنیادوں پر امداد کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، اٹلی کے ساتھ مشترکہ مفاد پر مبنی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ آئی ایس پی آرکے مطابق اطالوی وزیر خارجہ نے افغانستان کی صورت حال سے متعلق پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور افغانستان سے پاکستان کے زیر اہتمام انخلا کے آپریشن کو بھی سراہا۔ اٹلی کے وزیرخارجہ نے پاکستان سے سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.