پاکستان

عمران خان نے بجلی کا بل باقاعدگی سے ادا کرنیوالے صارفین کو خوشخبری سنا دی

آئی جی سیپ کا بنیادی مقصد توانائی کے شعبے میں مستقبل کے لیے جامع لائحہ عمل مرتب کرنا ہے، بجلی کی پیداوار کو یقینی بنایا جائے گا

وزیراعظم عمران خان نے بجلی کے بلوں کی باقاعدگی سے ادائیگی کرنے والے صارفین کو لوڈ شیڈنگ سے بچانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنیکی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آئی جی سیپ کا بنیادی مقصد توانائی کے شعبے میں مستقبل کے لیے جامع لائحہ عمل مرتب کرنا ہے، بجلی کی پیداوار کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو کم قیمت پر بجلی فراہم کرنا ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کے طریقہ کار میں اصلاحات لا رہی ہے تاکہ اس نظام کو مؤثر بنایا جاسکے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے بجلی کے بل باقاعدگی سے ادا کرنے والے صارفین کو لوڈشیڈنگ سے بچانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ ایسے گرڈ اسٹیشنز جہاں وصولیوں کا تناسب کم ہے انہیں ادائیگی والے گرڈ اسٹیشنز سے الگ کیا جائے۔ مشترکہ مفادات کونسل نے پن بجلی کو قابل تجدید توانائی کے اہداف میں شامل کرنے کی منظوری بھی دے دی، کونسل نے توانائی ڈویژن کو وہیلنگ پالیسی کو جلد حتمی شکل دینے اور نفاذ یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.