پاکستان

گرین لائن منصوبہ کا افتتاح کب ہوگا؟ عمران اسماعیل نے فائنل تاریخ بتا دی

حالیہ برساتوں میں جس کا دل چاہتا ہے کریڈٹ لینے لگ جاتا ہے، روڈ پر جو حضرات نکلے ہیں وہ کام کرکے دکھائیں

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایک ماہ بعد کراچی میں گرین لائن منصوبے کا افتتاح کرنیکا اعلان کرتے ہوئے فائنل تاریخ بتا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کے سی آر منصوبہ وفاق کی ترجیحات میں شامل ہے، ایک ماہ بعد گرین لائن بس منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ میں خود گرین لائن منصوبے کو مانیٹر کر رہا ہوں، ابھی تک کراچی میں ٹرانسپورٹ بہتر کرنے کا سسٹم نہیں بن سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ برساتوں میں جس کا دل چاہتا ہے کریڈٹ لینے لگ جاتا ہے، روڈ پر جو حضرات نکلے ہیں وہ کام کرکے دکھائیں، کراچی کے تین بڑے نالوں پر وفاق نے کام کرایا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.