پاکستان

اطالوی وزیر خارجہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

افغانستان میں طویل تنازعے کے باعث پاکستان کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا، پر امن افغانستان خطے اور پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے

وزیراعظم عمران خان سے اطالوی وزیر خارجہ لیوجی ڈی مایو نے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات، افغانستان کی صورت حال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی وزیر خارجہ سے ملاقات کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طویل تنازعے اورعدم استحکام کے باعث پاکستان کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا، پر امن اور مستحکم افغانستان خطے اور پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔ اطالوی وزیر خارجہ نے افغانستان سے انخلا میں اطالوی باشندوں کو سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اٹلی بھی مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دے گا۔ اس موقع پر اطالوی وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کو اٹلی کے دورے کی دعوت دی جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اطالوی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت کا پیغام بھجوایا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی بڑے پیمانے پر ہجرت کو روکنا انتہائی ضروری ہے، عالمی برادری کو افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اٹلی پاکستان کے لیے ایک اہم شراکت دار ہے، اٹلی کے ساتھ دفاع، تجارت اور مشترکہ سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.