پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف مزید گھیرا تنگ، فیکٹری، کارخانوں اور صنعتی اداروں میں ملازمین پر بغیر ویکسی نیشن کام کرنے پر پابندی عائد کر دی

30ستمبر کے بعد بغیر ویکسین نیشن کام کی اجازت نہیں ہوگی فیکٹری، کارخانوں، صنعتی اداروں میں بغیرویکسین کام کی اجازت نہیں ہوگی

کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف مزید گھیرا تنگ، فیکٹری، کارخانوں اور صنعتی اداروں میں ملازمین پر بغیر ویکسی نیشن کام کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوروناکی چوتھی لہر کے پیش نظر محکمہ محنت پنجاب کا اہم فیصلہ سامنے آگیا۔حکومت پنجاب نے ویکسینیشن نہ کروانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے غیرویکسینیٹڈ افراد پر نئی پابندی عائد کر دی۔ محکمہ محنت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ بغیرویکسی نیشن ورکرز صنعتی اداروں میں کام نہیں کرسکیں گے۔وزیر محنت پنجاب عنصرمجید خان کا کہنا ہے کہ 30ستمبر کے بعد بغیر ویکسین نیشن کام کی اجازت نہیں ہوگی فیکٹری، کارخانوں، صنعتی اداروں میں بغیرویکسین کام کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سیہرشہری کی ویکسی نیشن کی ہدایات کی گئی ہیں صنعتی اداروں کیمالکان اپنے ملازمین کی کوروناویکسی نیشن کرائیں۔ وزیر نے کہا کہ محکمہ محنت کے افسران تمام کاروباری اداروں کاوزٹ کریں گے افسران تمام کاروباری اداروں میں ایس اوپیزکی پابندی یقینی بنائیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 86 ہزار 234 ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.