پاکستان

حکومت نے کورونا انجکشن ”ریمڈیسیور“ کی قیمت میں حیران کن کمی کر دی

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ریمڈیسیور انجیکشن کی قیمت 5 ہزار 680 روپے سے کم کرکے 3 ہزار 960 روپے مقرر کرنیکی منظوری دی گئی

وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس کے علاج میں استعمال ہونے والے ‘ریمڈیسیور’ انجیکشن کی قیمت میں حیران کن کمی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ریمڈیسیور انجیکشن کی قیمت 5 ہزار 680 روپے سے کم کرکے 3 ہزار 960 روپے مقرر کرنیکی منظوری دی گئی۔ خیال رہے کہ امریکی فارماسیوٹیکل فرم کی تیار کردہ ریمڈیسیور کو ایبولا وائرس کے لیے تیار کیا گیا تھا لیکن کورونا ویکسین کی تیاری سے قبل کورونا سے متاثرہ افراد میں بھی اس کے استعمال سے اچھے نتائج سامنے آئے جس کے بعد اسے ہنگامی علاج کیلیے منظور کیا گیا۔ امریکا سمیت یورپی ممالک کی جانب سے منظوری کے بعد پاکستان میں بھی اس دوا کو کورونا سے متاثرہ مریضوں کے ہنگامی علاج کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.