پاکستان

پاک فوج میں اعلی سطح پر تقرر و تبادلے کر دیئے گئے

لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف کو ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ہیڈ کوارٹرز تعینات کیا گیا ہے: آئی ایس پی آر

پاک فوج میں اعلی سطح پر تقرر و تبادلے کر دیئے گئے، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو کور کمانڈر راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے اور لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر کور کمانڈر ملتان لگایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو کور کمانڈر راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے اور لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر کور کمانڈر ملتان لگایا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف کو ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ہیڈ کوارٹرز تعینات کیا گیا ہے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو چیف آف جنرل اسٹاف کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.