پاکستان

کلیئرنس آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکا، 2 اہلکار شہید

 شمالی وزیرستان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران آئی ای ڈی (دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد) کے دھماکے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکا ہوا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے جن میں سپاہی ضیا اکرم اور سپاہی مصور خان شامل ہیں۔

پاک فوج نے واقعے کے فوری بعد دھماکا خیز مواد نصب کرنے والے دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.