پاکستان

لاہور میں تیز رفتار کار کو حادثہ، 2 جاں بحق

لاہور کے علاقے مناواں میں واقع قائدِ اعظم انٹر چینج پر تیز رفتار کار انڈر پاس کی دیوار سے ٹکرا گئی۔

لاہور پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت عمران بٹ اور علی رضا کے نام سے ہوئی ہے۔

لاہور پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد دونوں افراد کی لاشیں ان کے ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.