پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ہوشیار خبردار…… سندھ حکومت نے غریب عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری مکمل کرلی، الیکٹرک بلوں کے ذریعے کونسا نیا ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے؟ بڑی خبر آگئی

الیکٹرک بلوں کے ذریعے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی)کا فائر اورکنزروینسی ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے

ہوشیار خبردار…… سندھ حکومت نے غریب عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری مکمل کرلی، الیکٹرک بلوں کے ذریعے کونسا نیا ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے؟ بڑی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی)کا فائر اورکنزروینسی ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کے ایم سی مختلف قسم کے 13 ٹیکس وصول کرتی ہے، کے ایم سی اس وقت فائر ٹیکس اور کنزروینسی ٹیکس سے سالانہ 21 کروڑ روپے وصول کرتی ہے۔ تجویز میں بتایا گیا کہ کے الیکٹرک کیایم سی کے یہ دو ٹیکسز 25 لاکھ صارفین سے وصول کرے گی، اگر وصولی کا یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو کے ایم سی کو سالانہ 9 ارب روپے ملیں گے۔ تجویز کے مطابق اس طرح کے ایم سی مالی طور پر مضبوط ہو جائے گی اور بہتر طریقے سے ترقیاتی کام کرسکے گی، اگر کے الیکٹرک اور کے ایم سی میں وصولی کا معاہدہ ہوجاتا ہے تو کے الیکٹرک بل کے ساتھ کے ایم سی کے ٹیکسز بھی آسانی سے ادا ہو جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.