پاکستان

ایس سی آئی انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی، حمزہ شہباز شریف حکومتی ناکامی قرار دیدیا

حقیقت یہ ہے کہ مالی سال 18-2017 کے مقا بلے میں گزشتہ 3 سالوں میں پاکستان کی معیشت کا حجم 313 ارب ڈالر سے کم ہوکر 280 ارب ڈالر رہ گیا ہے

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف ایم نے ایس سی آئی انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مورگن اسٹینلے کمپوزٹ انڈیکس میں پاکستانی مارکیٹ کی درجہ بندی ایمرجنگ سے کم کرکے فرنٹیئر مارکیٹس میں ہونے سے حکومت کی معاشی ناکامیوں کا بین الاقوامی سطح پر بھی پول کھل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت کی کامیاب معاشی حکمت عملیوں کے سبب جون2016 میں پاکستان کو ابھرتی ہوئی مارکیٹ کی درجہ بندی ملی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ مالی سال 18-2017 کے مقا بلے میں گزشتہ 3 سالوں میں پاکستان کی معیشت کا حجم 313 ارب ڈالر سے کم ہوکر 280 ارب ڈالر رہ گیا ہے۔ جس تجارتی خسارے کو کم کرنے کا ڈھول پیٹا جاتا تھا وہ بھی 7 ارب 49کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا، مالی سال کے پہلے 2ماہ تجارتی خسارے میں تقریبا 120 فیصد اضافہ ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.