پاکستان

نجی سکولوں کے بچوں کو انگزیزی کے سوا کچھ نہیں آتا، وزیر تعلیم سندھ نے بڑا سچ بتا دیا

آرٹیکل 25 کے تحت بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنی ہے، ہمارے پاس پیسوں کی نہیں انسانی وسائل کی کمی ہے، سردار شاہ

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے بڑا سچ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کہ نجی اسکولوں کے بچوں کو انگریزی کے سوا کچھ نہیں آتا انہیں سائنس اور کیمسٹری کا کچھ نہیں پتا

محکمہ تعلیم سندھ اور جائیکا نے مشترکہ طور پر ایڈوانس کوالٹی آلٹرنیٹیو لرننگ پروجیکٹ کا آغاز کردیا جس کا مقصد خواتین میں تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی اسکولوں کے بچوں کو انگریزی کے سوا کچھ نہیں آتا، انہیں سائنس، کیمسٹری کا کچھ نہیں پتا۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 25 کے تحت بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنی ہے، ہمارے پاس پیسوں کی نہیں انسانی وسائل کی کمی ہے، سرکاری اسکول اس لیے بند ہیں کہ وہاں اساتذہ موجود نہیں، اساتذہ کی کمی دور کریں گے تاکہ بند سرکاری اسکول کھولے جاسکیں جب اساتذہ اسکول میں ہوں گے تو اسکول بند نہیں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.