پاکستان

سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 9 دہشتگرد گرفتار

دہشتگردوں کے قبضے سے تین کلاشنکوف، ایک رائفل، 2 آر پی جی،14 آر پی جی گولے، 529 کارتوس، 18 میگزین برآمد کی گئی ہے

ہنگو میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کالعدم ٹی ٹی پی کے 9 دہشت گرد گرفتار کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران ہنگو کے علاقے رحمت شاہ بانڈہ افغان مہاجر کیمپ میں واقع ایک گھر سے 9 مبینہ دہشتگردوں کوگرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے تین کلاشنکوف، ایک رائفل، 2 آر پی جی،14 آر پی جی گولے، 529 کارتوس، 18 میگزین، ایک ہینڈ گرنیڈ اور ایک عدد نمبر پلیٹ کے بغیر موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں شمالی وزیرستان کے رہائشی سیدریاض، رسول محمد، سعداللہ، ضلع بنوں کے مسعود احمد،حبیب اللہ،عمر اور مغفوراللہ شامل ہے جب کہ لکی مروت کے فواد خان اور ضلع مہمند سے حجت اللہ بھی گرفتار ہونے والوں میں شامل ہے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے خصوصی تفتیشی ٹیم مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.