پاکستان

ملک بھر میں موڈرنا اور سائنو فارم ویکسین کی پہلی ڈوز لگانے کا عمل روک دیا گیا

وہ تمام شہری جو موڈرنا یا سائنو فارم ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا چکے، صرف انہیں مذکورہ ویکسینز کی دوسری ڈوز لگائی جائے گی

ملک بھر میں موڈرنا اور سائنو فارم ویکسین کی پہلی ڈوز لگانے کا عمل روک دیا گیا، اب تک ملک بھر میں بڑی تعداد میں شہریوں کو موڈرنا اور سائنوفارم ویکسین کی پہلی ڈوز دی جا چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ملک بھر میں جاری کرونا ویکسی نیشن مہم کے حوالے سے اہم اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیہ این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے تمام کرونا ویکسی نیشن سینٹرز پر شہریوں کو موڈرنا اور سائنو فارم کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگانے کا عمل روک دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اب تک ملک بھر میں بڑی تعداد میں شہریوں کو موڈرنا اور سائنوفارم ویکسین کی پہلی ڈوز دی جا چکی، اسی لیے بقیہ اسٹاک صرف دوسری ڈوز والے شہریوں کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وہ تمام شہری جو موڈرنا یا سائنو فارم ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا چکے، صرف انہیں مذکورہ ویکسینز کی دوسری ڈوز لگائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.