پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار   بارش، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب  کراچی کے مختلف علاقوں  ملیر ، ماڈل ٹاؤن ، راشد منہاس روڈ،شاہ فیصل،کورنگی ،لانڈھی ،فیڈرل بی ایریا ،گلستان جوہر ،صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور برنس روڈ  سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔بارش کے بعد  شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مدھیہ پردیش میں موجود ہوا کا کم دباؤ مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے   سندھ میں  9 سے 11 ستمبر تک گرج چمک اور تیز ہواؤں  کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

اس کے علاوہ بدھ کے روز حیدرآباد میں تیز ہواؤں کےساتھ زور دار بارش ہوئی اور  نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.