پاکستان

پاکستان کی طرف سے افغان عوام کے لئے امداد ;جہاز پہنچ گیا

حکومت پاکستان نے افغانستان کے عوام کے لئے انسانی بنیادوں پر خوراک اور ادویات پر مشتمل امدادی سامان بھجوادی۔

تین ’سی۔ 130‘ جہاز امدادی سامان لے کر افغانستان پہنچ گئے۔ فوری امدادی سامان کی بذریعہ ہوائی جہاز فراہمی کے بعد مزید سامان سڑک کے راستے بھجوانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت موجودہ مشکل ماحول میں افغان بھائیوں کی ہرممکن حد تک مدد جاری رکھے گی۔ پاکستان عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ افغانستان کے عوام کی مدد کے لئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ ممکنہ انسانی بحران سے بچا جاسکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.