پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں مزید فاصلے بڑھنے لگے، بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان اور شہباز شریف پر تنقید کے نشتر چلا دیئے، ہر کوئی حیران رہ گیا

سلیکٹڈ نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، عمران خان کا ہر ایک وعدہ جھوٹا نکلا، 90 روز میں کرپشن ختم کرنے اور 50 لاکھ گھربنانے کاوعدہ جھوٹا نکلا

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں مزید فاصلے بڑھنے لگے، بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان اور شہباز شریف پر تنقید کے نشتر چلا دیئے، ہر کوئی حیران رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا کہ پاکستان عوامی حکومت کو ترس گیا ہے، آئندہ پیپلزپارٹی وفاق اور صوبوں میں حکومت بنائے گی۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، عمران خان کا ہر ایک وعدہ جھوٹا نکلا، 90 روز میں کرپشن ختم کرنے اور 50 لاکھ گھربنانے کاوعدہ جھوٹا نکلا۔

چیئرمین پی پی نے (ن)لیگ کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایسے نہیں ہوسکتا کہ ووٹ کی عزت کی بات ہو اور ووٹ کے استعمال کے وقت بھاگ جائیں، دوغلی پالیسی نہیں چلے گی یا اپوزیشن کریں یا اعلان کریں کہ آپ حکومت کے سہولت کار ہیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ ووٹ کی عزت کی بات ہو اور ضمنی الیکشن میں بائیکاٹ کی بات کریں، یہ نہیں ہوسکتا ووٹ کی عزت کی بات ہو مگر سینیٹ الیکشن آئے تو بائیکاٹ کی بات کریں، ہم کہتے ہیں ووٹ استعمال کریں، بزدار کو بھگائیں، عمران کو گھر بھیجیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کریں یا پھر کہیں آپ حکومت کے سہولت کار ہیں، پنجاب کے عوام منافقت کی سیاست کو تسلیم نہیں کریں گے، اب آپ کو کچھ کرناہوگا ورنہ پنجاب کے عوام جان جائیں گے کہ یہ منافقت ہے، اگر آپ تیار نہیں ہوئے تو عوام آپ کو معاف نہیں کریں گے، اگر آپ ووٹ کی عزت کی بات کرتے ہیں تو بزدار کو چیلنج کریں، ہمارے ساتھ مل کر مقابلہ کریں، بزدار گرجائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.