پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سابق وزیراعظم نوازشریف وطن کب واپس آ رہے ہیں؟ ن لیگی رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے فائنل تاریخ بتاتے ہوئے بڑا دعویٰ کر دیا

نوازشریف اسی سال واپس آ رہے ہیں، وہ قوم کی قیادت کریں گے، نواز شریف پاکستانی قوم کو اس بھنور میں پھنسے دیکھ کرباہر نہیں رہ سکتے

سابق وزیراعظم نوازشریف وطن کب واپس آ رہے ہیں؟ ن لیگی رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے فائنل تاریخ بتاتے ہوئے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء جاوید لطیف نے کہا کہ جنہوں نے نا اہل کیا، وہی سمجھ رہے ہیں کہ نواز شریف کے سواکوئی آپشن نہیں، وہ نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہونے دیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نوازشریف اسی سال واپس آ رہے ہیں، وہ قوم کی قیادت کریں گے، نواز شریف پاکستانی قوم کو اس بھنور میں پھنسے دیکھ کرباہر نہیں رہ سکتے۔ جاوید لطیف کا کہنا تھا یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو لایا جا رہا ہے، بلاول عوامی ووٹوں سے آئیں تو کوئی اعتراض نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.