پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پنجاب حکومت نے عوام پر ایک اور بم گرانے کی تیاری مکمل کرلی، اورنج لائن ٹرین کے کرائے بڑھانے کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال، مسافر سر پکڑ کر بیٹھ گئے

اورنج لائن ٹرین کے فکس 40 روپے کرائے کی بجائے مرحلہ وار 30 سے 70 روپے کرائے کرنے کی تجویز ہے

پنجاب حکومت نے عوام پر ایک اور بم گرانے کی تیاری مکمل کرلی، اورنج لائن ٹرین کے کرائے بڑھانے کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال، مسافر سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ٹرانسپورٹ سید علی مرتضی نے بتایا کہ حکومت اس منصوبے پر سالانہ 5 ارب روپے سبسڈی دے رہی ہے، اورنج لائن ٹرین کے فکس 40 روپے کرائے کی بجائے مرحلہ وار 30 سے 70 روپے کرائے کرنے کی تجویز ہے۔ جنرل منیجر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سید عزیر شاہ نے بتایا کہ اورنج لائن ٹرین کے ذریعے روزانہ 2 لاکھ 45 ہزار افراد کے سفرکرنے کی توقع تھی تاہم یہ تعداد صرف 70 ہزار تک محدود رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ٹرانسپورٹ اتھارٹی بھی متوازی روٹ پر چلنے والی ویگنوں کو روکنے کے لیے خاطر خواہ کارروائی نہیں کرتی اس لیے آمدن بڑھانا ضروری ہو گیاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.