پاکستان

سندھ حکومت کا جمعہ کو بھی مارکیٹیں کھولنے کا فیصلہ

 سندھ حکومت نے صوبے بھر میں جمعے کوبھی مارکیٹیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ صوبے میں  اب جمعے کو   بھی مارکیٹیں کھلیں گی۔مرتضی وہاب نے کہا کہ کورونا کیسز کی شرح میں بھی کمی آئی ہے جس کی وجہ سے  اب ہفتےمیں صرف اتوارکومارکیٹیں بند رہیں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ میں ہفتے میں 2 دن مارکیٹیں بند رہتی تھیں لیکن اب صوبائی حکومت نے جمعے کے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.