پاکستان

لاہور میں موسلا دھار بارش؛سڑکیں دریا بن گئیں

لاہور میں صبح سویرے موسلا دھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، اس صورتِ حال کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کا حکم دے دیا۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ واسا حکام اور انتظامیہ نکاسیٔ آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ادھر محکمۂ موسمیات کی جانب سے آج بھی ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.