پاکستان

’’اب آپ کو بائیو میٹرک تصدیق کے لئے بینک جانے کی ضرورت نہیں‘‘

نادرا نے شناختی کارڈ میں موبائل کیمرے کے ذریعے انگلیوں کے نشانات کے حصول اور ان کی تصدیق میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بعد اسی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے بینکنگ انڈسٹری کے لیے ’’کنٹیکٹ لیس بائیومیٹرک تصدیق‘‘ کی سہولت متعارف کروادی۔

ترجمان نادرا کے مطابق اس نئی ٹیکنالوجی کی بدولت بینکاری نظام میں سمارٹ موبائل فون کیمرے کے ذریعے صارفین کے گھر بیٹھے انگلیوں کے نشانات حاصل کیے جا سکتے ہیں اور ان کی تصدیق بھی کی جا سکتی ہے، اس بنا پر یہ پاکستان میں بینکاری شعبے کے لیے ایک نئے انقلابی دور کا آغاز ہے جس میں پہلے ’’برانچ لیس بینکنگ‘‘ کا تصور متعارف کرایا گیا اور اب اس ٹیکنالوجی کی بدولت یہ ’’کنٹیکٹ لیس بینکنگ‘‘ کی جانب قدم بڑھا رہا ہے۔

اس سہولت کی بدولت اب بینک صارفین کو بائیومیٹرک تصدیق کے لیے بینک جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، نادرا کی جانب سے اس جدید ترین سہولت کے اجرا کی بدولت پاکستان دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں اس جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کا دائرہ کار قومی سطح  پر وسیع کردیا گیا ہے جو عام شہریوں کے لیے بھی دستیاب ہیماس سہولت کا اجرا اسلام آباد میں گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا کے نادرا ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.