پاکستانفیچرڈ پوسٹ

تبدیلی کے نعرے کھوہ کھاتے، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف بھی قبضہ گروپ کی فہرست میں شامل، عدالتی حکم ہوا میں اڑا دیئے، وارنٹ گرفتاری بھی جاری

سونیا صدف نے عدالتی احکامات ماننے سے انکار کر دیا،عدالت نے اے سی سونیا صدف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے

تبدیلی کے نعرے کھوہ کھاتے، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف بھی قبضہ گروپ کی فہرست میں شامل، عدالتی حکم ہوا میں اڑا دیئے، وارنٹ گرفتاری بھی جاری

تفصیلات کے مطابق سونیا صدف نے عدالتی احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔عدالت نے اے سی سونیا صدف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔یہاں واضح رہے کہ سونیا صدف کا نام رمضان بازار واقعے کے بعد میڈیا پر آیا تھا، رمضان بازار میں فردوس عاشق اور اے سی کے درمیان تلخ کلامی کے واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کو ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں قصوروار قرار دے دیا گیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ واقعہ کے وقت اسسٹنٹ کمشنر سونا صدف اپنی ایئرکنڈیشنڈ گاڑی میں بیٹھی تھیں، خاتون صارف نے گلے سڑے پھل مہنگے داموں فروخت کی شکایت کی تھی اور شکایت کے وقت بھی اسسٹنٹ کمشنرسونیا صدف موقع پر موجود نہیں تھیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ فردوس عاشق اعوان کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر کا رویہ نا مناسب تھا، حکومت کی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم عمران خان فیصلہ کریں گے۔ اے سی سے تلخ کلامی کے بعد فردوس عاشق نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سیملاقات کی تھی جس میں فردوس عاشق اعوان نیانہیں واقعہ سے آگاہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ 2 مئی کو کورونا ایس او پیز کی مبینہ خلاف ورزی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان برہم ہو گئیں اور سیالکوٹ میں رمضان بازار کے ناقص انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر کو ڈانٹ پلا دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.