پاکستانفیچرڈ پوسٹ

طالبان ایک حقیقت، ضروری نہیں کہ وہ ہمارے مشوروں پر چلیں، طالبان کی حکومت کو کب تسلیم کیا جائے گا؟ شیخ رشید نے بڑا بیان داغ کر ہلچل مچا دی

ہم دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں، وزیراعظم جلد دوشنبے میں روسی صدر کے علاوہ ایرانی اور ازبک صدر سے ملاقات کریں گے

طالبان ایک حقیقت، ضروری نہیں کہ وہ ہمارے مشوروں پر چلیں، طالبان کی حکومت کو کب تسلیم کیا جائے گا؟ شیخ رشید نے بڑا بیان داغ کر ہلچل مچا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ طالبان ایک حقیقت ہیں، ضروری نہیں کہ وہ ہمارے مشوروں پر چلیں۔ طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں، وزیراعظم جلد دوشنبے میں روسی صدر کے علاوہ ایرانی اور ازبک صدر سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں وزیراعظم عمران خان اہم کردار ادا کر رہے ہیں، عمران خان نے اشرف غنی کو سمجھایا تھا لیکن وہ نہیں سمجھے، عمران خان نے مجھے کہا تھا کہ اشرف غنی کے ساتھ بہت برا ہو گا۔ شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ طالبان کو کابینہ میں عبداللہ عبداللہ اور حامد کرزئی کو شامل کرنے کا کہا تھا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ کیا آپ نواز شریف اور آصف علی زرداری کو اپنی کابینہ میں شامل کریں گے؟ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان کے آنے سے بھارت کو بہت دھچکا لگا ہے۔ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان کو جو تعاون درکار ہو گا ہم کریں گے۔ جغرافیائی طور پر افغانستان کی پوزیشن بہت اہم ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.