پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران حکومت نے عوام پر پھر مہنگائی بم گرا دیا، گندم کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، آٹے کی اب نئی قیمت کیا ہوگی؟ تفصیلات سامنے آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے

وزیراعظم سے مشاورت میں گندم کی قیمت 1950 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ ہوا،فیصلے سے آٹے کی فی کلو قیمت 55 روپے ہو گی

عمران حکومت نے عوام پر پھر مہنگائی بم گرا دیا، گندم کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، آٹے کی اب نئی قیمت کیا ہوگی؟ تفصیلات سامنے آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے خزانہ، خوراک، فوڈ سیکیورٹی اور دیگر وزارتوں کے حکام کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں گندم،آٹے کی قیمت اور سرکاری گندم ریلیز کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں معیاری آٹے کی سستے نرخوں پر فراہمی پر مشاورت کی گئی۔معاون خصوصی برائے فوڈ سیکیورٹی جمشید اقبال چیمہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے مشاورت میں گندم کی قیمت 1950 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔فیصلے سے آٹے کی فی کلو قیمت 55 روپے ہو گی۔ آٹے کی 20 کلو تھیلے کی قیمت 1100 روپے تک ہو گی۔جمشید اقبال چیمہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں فی کلو قیمت 56 روپے اور بنگلہ دیش میں 80 روپے ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.