پاکستان

نوازشریف کی واپسی کا معاملہ، مسلم لیگ ن میں دراڑیں پڑ گئیں

ب ڈاکٹر انہیں صحت کے حوالے سے کلین چٹ دیں گے اور سفر کرنے کی اجازت دیں گے تو پارٹی فیصلہ کرے گی: ن لیگی ترجمان

نواز شریف کی واپسی کے معاملہ پر مسلم لیگ ن میں دراڑیں پڑ گئی ہیں، پارٹی رہنماء نے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق پارٹی کے رکن اسمبلی جاوید لطیف کے دعوے کو مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے جب ڈاکٹر انہیں صحت کے حوالے سے کلین چٹ دیں گے اور سفر کرنے کی اجازت دیں گے تو پارٹی فیصلہ کرے گی جبکہ گذشتہ ماہ بھی مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی سربراہ کی مکمل صحت یابی تک ملک واپس آنے کو مسترد کر دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ قانونی طور پر برطانیہ میں اس وقت تک رہ سکتے ہیں جب تک کہ برطانوی امیگریشن ٹریبونل، محکمہ داخلہ کے انکار کے خلاف اپیل پر فیصلہ نہیں کر لیتا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے دعوی کیا تھا کہ سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف رواں سال واپس آ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.