پاکستان

حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن پر اپوزیشن کا آلہ کار ہونے کا الزام عائد

ہم نے وعدہ کیا تھا کہ الیکشن کمیشن کو آزاد، منصفانہ اور شفاف بنائیں گے کیونکہ جہاں اپوزیشن ہارتی ہے

وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن پر اپوزیشن کے آلہ کار ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن تنازعات کی زد میں رہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن تنازعات کی زد میں رہتا ہے، اس پر لوگوں کو اعتماد نہیں ہے جب کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ الیکشن کمیشن کو آزاد، منصفانہ اور شفاف بنائیں گے کیونکہ جہاں اپوزیشن ہارتی ہے،کہتی ہے انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، سپریم کورٹ نیکہا کہ شفاف انتخابات کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ فواد چوہدری نے الزام لگایا کہ کوئی بھی شخص الیکشن کمیشن سے مطمئن نہیں، چیف الیکش کمشنر نوازشریف سے قریبی رابطے میں رہے ہیں ان کی ذاتی ہمدردی ہوسکتی ہے ہمیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں، چیف الیکشن کمشنر اپوزیشن کے ماتھ پیس کے طورپرکام کرنا چاہتے ہیں، وہ اپوزیشن کے ترجمان بن گئے ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے سیاست کرنی ہے تو ادارہ چھوڑیں سیاست میں آجائیں، آپ چھوٹی چھوٹی جماعتوں کے آلہ کار نہ بنیں، چیف الیکشن کمشنر اپنے رویہ پر نظر ثانی کریں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی یہ منطق ہیکہ پارلیمنٹ انہیں نہیں بتا سکتی کہ الیکشن کیسے کرانا ہے،الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کو قانون کے مطابق چلنا ہوگا، الیکشن کمیشن کی منطق عجیب و غریب ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.